ڈالر کے بعد دیگر کرنسیوں کو بھی پر لگ گئے ، روپے کوبدترین رگڑا 

Aug 29, 2023 | 18:17:PM
ڈالر کے بعد دیگر کرنسیوں کو بھی پر لگ گئے ، روپے کوبدترین رگڑا 
کیپشن: غیرملکی کرنسی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نزاکت علی)ڈالر کے بعد دیگر کرنسیوں کو بھی پر  لگ گئے، سعودی ریال ، اماراتی درہم،یورو اور برطانوی پاؤنڈنے بھی روپے کو رگڑا لگا دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپیہ تاریخ کی بدترین پستی کا شکار ہے، حکومت روپے کو حوصلہ دے کر دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں لانے کے بھرپور جتن کررہی ہے مگر روپیہ اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھا ہے اور دیگر کرنسیوں کے مقابل آنے کی ہمت نہیں کر رہا۔
اوپن مارکیٹ میں آج جہاں ڈالر نے تاریخ رقم کی وہیں دیگرکرنسیاں بھی پیچھے نہ رہیں، یورو پورے 2 روپے مہنگا ہوکر 345 روپے پربلند سطح پر پہنچ گیا جبکہ برطانوی پاؤنڈنے 4 روپے مہنگاہوکرتاریخ رقم کر دی اور 403 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
اور تواور امارتی درہم 50 پیسے بڑھ کر 88 روپے جبکہ سعودی ریال 70 پیسے مہنگاہوکر 85.50 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ میں پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارتی ٹیم کوبڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر