میٹرک،انٹرمیڈیٹ کےامتحانات ملتوی

Aug 29, 2022 | 15:52:PM
فائل فوٹو
کیپشن: میٹرک،انٹرمیڈیٹ کےامتحانات ملتوی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سیلاب کی وجہ سےاوپن یونیورسٹی کےمیٹرک، انٹرمیڈیٹ کےامتحانات ملتوی، اوپن یونیورسٹی کے زیراہتمام امتحانات یکم ستمبر سے شروع ہونا تھے۔

تفصیلات کےمطابق یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سےامتحانات کو 1ماہ کے لئےملتوی کیا گیا، نئے شیڈول کے تحت امتحانات 4 اکتوبر سے شروع ہوں گے،4اکتوبرسے شروع امتحانات 13 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔

واضح رہے کہ  بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے ایم اے ، ایم ایس سی کے سالانہ امتحانات 2022 کی رجسٹریشن شروع کردی، وہ طلباء جنہوں نے بی اے، بی ایس اسی یونیورسٹی سے کیا ان کو رجسٹریشن کرانے کی ضرورت نہیں، وہ اپنی سابقہ ​​رجسٹریشن پر امتحانات میں شامل ہو سکتے ہیں۔

 جو طلباء MA ،MSc پارٹ-I کے امتحانات میں شرکت کرنا چاہتے ہیں انہیں 2021 یا اس سے پہلے BA، BSc کا امتحان پاس کرنا ہوگا۔ اور جو ایم اے ایم ایس سی کمپوزٹ امتحانات میں شرکت کرنا چاہتے ہیں انہیں 2020 میں یا اس سے پہلے بی اے، بی ایس سی کا امتحان پاس کرناہوگا۔