لاہور اور کراچی ائیرپورٹس پر بڑی کارروائیاں  

Aug 29, 2022 | 11:32:AM
لاہور اور کراچی ائیرپورٹس پر بڑی کارروائیاں  
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہور اور کراچی ائیرپورٹس پر ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کی جانب سے دو الگ کارروائیوں میں 7 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے بینکاک جانے والے مسافر آصف علی سے 5.12 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی جسے ملزم نے اپنے دستی سامان میں مہارت سے چھپا رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار 

جبکہ دوسری کارروائی کراچی اائیرپورٹ پر کی گئی جس میں کراچی سے مدینہ جانیوالے مسافر احمد شیر کے سامان سے 1.47 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کی گئی۔

حکام نے اس حوالے سے بتایا کہ ملزمان کو منشیات کی حوالگی سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔