میاں محمود الرشید کی گاڑی پر آر پی او شیخو پو رہ کی جعلی نمبر پلیٹ کا انکشاف۔۔پو لیس نے قبضہ میں لے لی

Aug 29, 2021 | 18:17:PM
میاں محمود الرشید کی گاڑی پر آر پی او شیخو پو رہ کی جعلی نمبر پلیٹ کا انکشاف۔۔پو لیس نے قبضہ میں لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم ٹاون کے قریب پولیس نے سیف سٹی اتھارٹی کی اطلاع پر کاروائی کر نے کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما میاں محمود الرشید کی گاڑی جعلی نمبر پلیٹ لگانے پر پکڑ لی ۔

یہ بھی پڑھیں: ’شارٹس‘ پہن کر اذان دینے والے موذن کی ویڈیو وائرل۔۔قا نونی کارروائی شروع

تفصیلا ت کے مطابق میاں محمود الرشید نے آر پی او شیخو پورہ کی گاڑی کا نمبر اپنے گاڑی پر لگا رکھا تھا۔ پولیس کو کافی روز سے اطلاعات تھیں کہ کوئی آر پی او شیخو پورہ کی گاڑی کی نمبر پلیٹ کو غیر قانونی طور پر استعمال کر رہا ہے۔ جس پر پولیس نے گاڑی قبضے میں لے کر  قا نو نی کاروائی کا آغاز کر دیا  ہے ۔

دوسری جا نب نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ  ڈرائیور لیاقت علی کو گرفتار کرکے گاڑی تحویل میں لے لی گئی ہے، گاڑی پر ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ کی سرکاری گاڑی کا نمبرلگا ہوا تھا۔نجی ٹی وی کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے صوبائی وزیر میاں محمودالرشیدکے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر بلدیات کے زیر استعمال پرائیویٹ گاڑی پر سرکاری نمبر نہیں لگایا گیا۔میاں محمودالرشید سرکاری گاڑی استعمال کر رہے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیربلدیات کو اپنے زیر استعمال سرکاری گاڑی کے رجسٹریشن نمبرکی تبدیلی کاعلم نہیں،وزیربلدیات نے سرکاری گاڑی کے رجسٹریشن نمبرکی تبدیلی کی تحقیقات کاحکم دیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:100 بچوں کے قاتل کی زندگی پر بننے والی فلم کا پوسٹر جاری