’شارٹس‘ پہن کر اذان دینے والے موذن کی ویڈیو وائرل۔۔قا نونی کارروائی شروع

Aug 29, 2021 | 17:31:PM
 ’شارٹس‘ پہن کر اذان دینے والے موذن کی ویڈیو وائرل۔۔قا نونی کارروائی شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹر نگ  ڈیسک)یہ وا قعہ کویت میں پیش آیا ہے جہا ں وزارت اوقاف نے  علاقے الرحاب میں عبداللہ بن جعفر مسجد کے موذن کو معطل کرکے اس کے خلاف کارروائی شروع کی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق اس موذن پر الزام ہے کہ اس نے "شارٹس" پہن کر نماز کے لیے اذان دی جس پر اسے قانونی کارروائی کا سامنا ہے۔

اوقاف "کونسل" کی طرف سے شائع کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد عبداللہ بن جعفر کے موذن کو نامناسب لباس میں اذان دینے پر معطل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:100 بچوں کے قاتل کی زندگی پر بننے والی فلم کا پوسٹر جاری

اس اذان کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا بھی نشر کی گئی ہے جس میں مؤذن کو شارٹس پہن کر نماز کے لیے اذان دیتے دکھایا گیا ہے جس کے بعد مسجد کے علاقے میں رہنے والے متعدد ٹوئٹر صارفین نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ موذن مسجد کی صفائی اور سٹور روم میں سامان ترتیب دے رہا تھا جس کے لیے اس نے نیکر نما لباس پہن رکھا تھا۔ پھر اس نے اسی حالت میں اذان بھی دے ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیرا عظم عمران خان نے اپنی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی