ویلیفیئر فنڈ میں100فیصد اضافہ کیا،فلمیں بنے گی تو آرٹسٹ کو کام ملے گا؛عظمی بخاری
پروڈیوسر ڈائریکٹراورموسیقار مررہا ہے،اپوزیشن رکن محمد علی خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب نے ویلیفیئر فنڈ میں 100 فیصد اضافہ کیا،اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ایک طرف کہہ رہے ہیں کہ فنکاروں کو سپورٹ کرے فلمیں بنے گی تو کام ملے گا۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں گفتگو کرتےہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ لیک آف انفارمیشن ہے اپوزیشن کی،ایک طرف کہہ رہے ہیں کہ فنکاروں کو سپورٹ کرے فلمیں بنے گی تو کام ملے گا،35 فلمیں پنجاب میں بن رہی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ سٹینڈ نگ کمیٹی نے مختلف ورکنگ گروپس بنائے ہیں،انہوں نے سپیکر کو مخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کو سمجھائے فلمیں بنے گی تو آرٹسٹ کو کام ملے گا،ر پچھلے بل کی بھی انھوں نے مخالفت کی۔
عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ان کے دور کی طرح اسٹیج سے منتھلی نہیں لی جاتی۔
اپوزیشن رکن سردار محمد علی خان نے گفتگوکرتے ہوئے کہ یہ اتنا اہم بل ہے لیکن دو دن پہلے ہمارے سامنے آیا،میں درمیان میں بیٹھا ہوا تھا لیکن اتنی ایمرجنسی کی ضرورت کیا ہے،یہاں سے تمام فنکار ہجرت کرکے کراچی جارہے تھے،آپ کو پتہ لگا کہ فنکاروں کا چہرہ مسخ ہوجائے گا۔
انہوں نے کہاہمیں ٹائم دیتے،بڑے بڑے فنکار کھانے پینے کے محتاج تھے،سنیئر وزیر بیٹھی ہیں،ہم ان کو ڈیفیکٹو وزیر اعلیٰ سمجھتے ہیں،ہم اس پر ساتھ ہیں،ہم فنکاروں کے پاس جانے کے لئے تیار ہوں۔
محمد علی خان کامزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں اس میں فنکاروں کا ان پٹ شامل کرے،فنکاروں کو پتہ ہی نہیں ہے کہ کیا بل آرہا ہے ،ہم اپنی قیادت کو بھی اعتماد میں لے گے،آپ کے پروڈیوسر ڈائریکٹر موسیقار مررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اہم پیش رفت،بانی پی ٹی آئی مرکزی ملزم قرار