شدید گرمی کا اثر: سکولوں کے اوقات کار تبدیل
وزارتِ تعلیم و اعلیٰ تعلیم نے شدید گرمی اور موسمی حالات کے پیشِ نظر سرکاری سکولوں کے لیے 3 مئی سے 3 جون تک موسمِ گرما کے نئے اوقاتِ کار نافذ کرنے کا اعلان کر دیا،نئے شیڈول کے تحت تمام تعلیمی مراحل کے لیے سکول صبح 7 بجے شروع ہوں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)طلبہ کے لیے شدید گرمی اور موسمی حالات کے پیشِ نظر اسکول کے نئے اوقات کار جاری کردیے گئے ، 3 مئی سے 3 جون تک نافذ رہیں گے۔
قطر کی وزارتِ تعلیم و اعلیٰ تعلیم نے شدید گرمی اور موسمی حالات کے پیشِ نظر سرکاری سکولوں کے لیے 3 مئی سے 3 جون تک موسمِ گرما کے نئے اوقاتِ کار نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔
نئے شیڈول کے تحت تمام تعلیمی مراحل کے لیے سکول صبح 7 بجے شروع ہوں گے، جبکہ کنڈرگارٹن کے لیے دوپہر 12:00 بجے ، پرائمری اسکول کی دوپہر 12:30 بجے اور پریپریٹری اور سیکنڈری اسکول کی دوپہر 12:45 بجے چھٹی ہوگی۔
وزارت کے مطابق کلاسوں کی تعداد میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، بلکہ اس کا مقصد طلبہ کو دوپہر کی شدید گرمی سے بچانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:”اس نے میرا بیٹا مجھ سے چھین لیا“، ساس کے ہاتھوں میکسیکو کی ملکہ حسن کا لرزہ خیز قتل
تعلیمی عمل کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے اساتذہ اور انتظامی عملے کے اوقاتِ کار بھی مقرر کر دیے گئے ہیں، عملہ صبح 7 بجے اپنی ذمہ داریاں سنبھالے گا اور ڈیوٹی کا اختتام دوپہر 1:15 بجے ہوگا۔
یہ نیا ٹائم ٹیبل ایک ایسے وقت میں نافذ کیا جا رہا ہے جب تعلیمی سال 2025-2026 کے دوسرے سمسٹر کے فائنل امتحانات قریب ہیں۔ تعلیمی کیلنڈر کے مطابق امتحانات کا آغاز 4 جون سے ہوگا۔