نیوزی لینڈ نے ہنرمند افراد کیلئےویزا سکیم متعارف کرا دی

Apr 29, 2026 | 10:08:AM
نیوزی لینڈ نے ہنرمند افراد کیلئےویزا سکیم متعارف کرا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )نیوزی لینڈ نے ہنرمند غیرملکی افراد کے لیے “اسکلڈ مائیگرنٹ ریزیڈنٹ ویزا” متعارف کرا دیا ہے، جو مستقل رہائش کے خواہشمند افراد کے لیے ایک اہم موقع قرار دیا جا رہا ہے۔

ویزا کے ذریعے اہل درخواست گزار نیوزی لینڈ میں طویل المدت رہائش اختیار کر سکتے ہیں اور ملازمت، تعلیم اور دیگر سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق اس ویزا کے لیے عمر، انگریزی زبان پر عبور، صحت کی حالت اور مجاز آجر کے ساتھ ملازمت کی پیشکش سمیت مختلف شرائط مقرر کی گئی ہیں،درخواست دہندگان کو پوائنٹس سسٹم کے تحت کم از کم 6 اسکلڈ پوائنٹس حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں:توانائی بحران!ورلڈ بینک کی رپورٹ نے ہلچل مچا دی

ویزے کے ذریعے درخواست گزار اپنے شریکِ حیات اور 24 سال تک کے زیر کفالت بچوں کو بھی ساتھ لا سکتے ہیں، ابتدائی طور پر دو سال کی رہائش کے بعد مستقل رہائشی حیثیت حاصل کرنے کا امکان بھی موجود ہے، جس کے بعد ملک میں آزادانہ آمد و رفت ممکن ہو جاتی ہے۔