سندھ وکلا ایکشن کمیٹی نے ببرلو بائی پاس پر جاری دھرنا 12 روز بعد ختم کر دیا

Apr 29, 2025 | 23:46:PM
سندھ وکلا ایکشن کمیٹی نے ببرلو بائی پاس پر جاری دھرنا 12 روز بعد ختم کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امداد بزدار)سندھ وکلا ایکشن کمیٹی نے سکھر کی قومی شاہراہ پر  وفاقی حکومت کی جانب سے 6کینال نکالنے کے خلاف بطور احتجاج   12 دن سے جاری  دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایڈووکیٹ عامر وڑائچ نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف ہماری جدوجہد کامیاب رہی، ہم سرخرو ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومتی وفد نے مذاکرات کے دوران وکلا کے خدشات کو سنجیدگی سے سنا اور ان پر غور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

 ان کا کہنا تھاکہ ہم کبھی نہیں چاہتے تھے کہ عوام کو مشکلات کا سامنا ہو، لیکن حکومت کی جانب سے معاملے پر نوٹیفکیشن جاری کرنے میں تاخیر نے ہمیں احتجاج پر مجبور کیا،دھرنا ختم کرنے کا اعلان وکلا رہنماؤں کی موجودگی میں کیا گیا، جنہوں نے کہا کہ وہ سندھ کے عوام کے حقوق کی جدوجہد آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ،بھارتی کی الزام تراشیوں اور جارحانہ عزائم کے خلاف متفقہ قرارداد منظور