ٹریفک پولیس کا انوکھا کارنامہ، کبھی لاہور نہیں گیا چالان کیسے ہوا،فورٹ عباس کے شہری کی دہائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عامر شہزاد)لاہور ٹریفک پولیس نے انوکھا کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے فورٹ عباس کے شہری کو جو کہ کبھی لاہور آیا نہیں کو بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر چالان بھیج دیا گیا۔شہری کی دہائی۔
لاہور ٹریفک پولیس نے پھرتیاں دکھاتے ہوئے لاہور میں آؤٹ آف ہیملٹ کا چالان فورٹ عباس کے رہائشی شہری الطاف کو بھیج دیا۔موٹر سائیکل نمبر اے این ٹی 786 کا چالان فورٹ عباس بھیجا گیا ہےجبکہ متعلقہ شہری الطاف حسین کبھی لاہور گیا ہی نہیں، اے این ٹی 786 کار کا نمبر ہے جبکہ ای چلان میں موٹر سائیکل سوار کی تصویر ہے، شہری کا کہنا ہے کہ میں کبھی لاہور نہیں گیا تو چلان کیوں پے کروں،اس نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہےکہ مجھ اس پریشانی سے نجات دلائی جائے۔
