بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدود بند کرنا بہترین اقدام ہے: بیرسٹر گوہر علی

Apr 29, 2025 | 15:36:PM
بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدود بند کرنا بہترین اقدام ہے: بیرسٹر گوہر علی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی کا کہنا ہے کہ ہم کہتے ہیں کہ ہم سب اکٹھے ہو کر بھارت کے خلاف جنگ لڑیں,بھارت کے اقدامات کے مقابلے میں پاکستان نے جو بھی فیصلے کیے ہم حمایت کرتے ہیں۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےبیرسٹر گوہر  نے کہا کہ بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدود بند کرنا بہترین اقدام ہے، ہم نے نیشنل سکیورٹی کونسل کے اعلامیے کی حمایت کی ہے.

 چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے سے روکنا بالکل نامناسب ہے، ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانے کا حکم دیا تھا,ان کا کہنا ہے کہ 3 رکنی لارجر بینچ نے حکم دیا لیکن ایک عدالتی حکم پر عمل نہیں ہوا، آپ ایسے وقت میں ایک مقبول لیڈر سے ملاقات نہیں کرنے دے رہے، یہ بہت بڑی بدقسمتی اور عدالتی حکم کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے,انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سے درخواست کی کہ اپنے حکم پر عمل کرائیں۔