سکھر ؛مسلح افراد کی فائرنگ سے 3افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سکھر میں قریشی گوٹھ چوک پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 3افراد جاں بحق اور 3زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق مصرانی جتوئی کے مسلح افراد نے جدید اسلحہ سے کھوسہ برادری کے دکانوں پر فائرنگ کی، فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوئے،تھانہ نیو پنڈ پولیس نے اطلاع ملنے پر پہنچ کر علاقے کو گھیر ے میں لے لیا ،نعشوں اورزخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں شیراز کھوسہ علی حیدر کھوسہ عمیر کھوسہ اور چوہان برادری کا نوجوان شامل ہے۔