یمن پر حملوں میں شامل امریکی طیارہ بردار جہاز سے ایف 18 طیارہ سمندر میں گرگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بحیرہ احمر میں تعینات امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین پر موجود لڑاکا طیارہ سمندر میں گرگیا۔
امریکی بحریہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاز پر سے ایف 18 لڑاکا طیارہ سمندر میں گرا،بحریہ کے مطابق ایف 18 طیارے کے ساتھ اس کو کھینچنے والا ٹریکٹر بھی سمندر میں گرا، طیارہ سمندر میں گرنے سے بحریہ کا ایک اہلکار زخمی ہوا،امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ طیارے اور ٹریکٹر کے ساتھ گرے تمام افراد کو سمندر سے نکال لیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین یمن پر امریکی حملوں میں حصہ لے رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تیونس کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،8افراد ہلاک