حیدر آباد: 2 ہفتوں سے بجلی غائب، خواجہ سراء سڑکوں پر نکل آئے

Apr 29, 2023 | 19:32:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) حیسکو کی نااہلی کے باعث حیدرآباد میں مسلسل 2 ہفتوں سے بجلی غائب، خواجہ سراء سڑکوں پر نکل آئے۔

حیدر آباد میں خواجہ غریب نواز پل پر خواجہ سراؤں نے ٹائر نذر آتش کر کے روڈ بلاک کر دیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ خواجہ غریب نواز کالونی نیا پل کے علاقہ میں دو ہفتہ سے بجلی بند ہے، دو ہفتے سے ٹرانسفارمر خراب ہے، حیسکو والے خواب خرگوش میں ہیں۔

 مظاہرین نے کہا کہ شدید گرمی ہے، گھروں میں بیمار بزرگ اور بچے بے حال ہیں، پانی کی قلت ہوگئی ہے، حیسکو حکام نوٹس لے کر بجلی بحال کرائے اور ٹرانسفارمر تبدیل کیا جائے۔