بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ

Apr 29, 2023 | 19:00:PM
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ
کیپشن: زلزلہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقے زلزلے سے کانپ اٹھے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ ہو ئی،زلزلے کی گہرائی 20 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکزخضدار کے جنوب مغرب میں 35 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میںخوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرینگے، وزیرمذہبی امور، ملازمین کی چھٹیاں معطل