علیم ڈار کی شاندار خدمات پر آئی سی سی کا خراج تحسین

Apr 29, 2023 | 15:58:PM
علیم ڈار کی شاندار خدمات پر آئی سی سی کا خراج تحسین
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا، سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ایلیٹ پینل کے پاکستانی امپائر علیم ڈار کی شاندار خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

54 سالہ علیم ڈار نے آئی سی سی کے ایلیٹ پینل کو خیرباد کہہ کر اپنے 24 سالہ کیرئر کا اختتام کیا۔ بین الاقوامی کرکٹ کیلئے علیم ڈار کی شاندار خدمات پر آئی سی سی کی جانب سے انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: حارث سہیل کی انجری،ورلڈکپ کی تیاری، سلیم ملک نے بڑا مشورہ دیدیا

وسیم خان نے آئی سی سی کی جانب سے انہیں شیلڈ پیش کی، اس موقع پر پاکستانی امپائر احسن رضا سمیت دیگر نے علیم ڈار کو شاندار کیرئر کے اختتام پر پر مبارکباد دی۔

خیال رہے کہ علیم ڈار نے بنگلادیش اور آئرلینڈ کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد آئی سی سی ایلیٹ پینل کی ذمہ داریوں کو خیرباد کہہ دیا تھا۔