حارث سہیل کی انجری،ورلڈکپ کی تیاری، سلیم ملک نے بڑا مشورہ دیدیا

Apr 29, 2023 | 13:14:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی بی ٹیم کیخلاف قومی کھلاڑیوں سے  بہت سی امیدیں  ہیں،فخر زمان اور فاسٹ اٹیک کو خوب سراہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے  لیجنڈری سلیم ملک نے تجربہ کار مڈل آرڈر بیٹر حارث سہیل کی انجری اور ورلڈکپ کی تیاری کے حوالے سے بڑے مشورے دے دیئے ،ان کا کہنا تھا کہ حارث سہیل جب شروع میں آیا تو مجھے پسند تھا،بہت سولڈ کھیلتا ہے خاص طور پر ٹیسٹ میچز میں اور ونڈے میں ٹی ٹونٹی کا تو پلیئر نہیں ہے لیکن جب سے یہ آئے ہیں انجری کا شکار رہے ہیں ،پچھلے ٹورز جب نیوزی لینڈ کا تھا تب بھی عجیب قسم کی باتیں سننے میں آئیں جو کہ پہلے کبھی نہیں سنی تھیں۔

 سلیم ملک نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ جو آگے آ رہا ہے بہت بڑا ایونٹ ہے اس کے لیے سوچ سمجھ کر پلیئرز کو لینا چاہیےخاص طور پر ٹیم کو دوسرے کھلاڑیوں کو بھی اپنی انجری اور فٹنس کا خیال رکھنا چاہیےتاکہ ورلڈ کپ کے لیے کوئی ایسا مسئلہ نہ بن سکےجس سے ٹیم میں مشکلات پیدا ہو جائیں خاص طور پر فاسٹ بولرز اور دوسرے بھی کھلاڑی ہیں جوہمارے مین پلیئرز ہیں ان کو اپنی فٹنس کا خیال رکھنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکن اسپنر نے 71 سالہ ریکارڈ توڑ دیا