بھارتی خاتون باکسر کے گھر ڈکیتی

Sep 28, 2025 | 13:36:PM
بھارتی خاتون باکسر کے گھر ڈکیتی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی شہر فرید آباد میں باکسنگ لیجنڈ میری کوم کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔

 پولیس کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب میری کوم میگھالیہ میں ایک میراتھون ایونٹ میں شرکت کے لیے موجود تھیں۔

اطلاعات کے مطابق سیکٹر 46 فرید آباد میں واقع دو منزلہ بنگلہ ایبنیزر اِن کئی روز سے بند تھا۔

 اسی دوران نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر قیمتی سامان چرا لیا، جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کی رات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں کچھ مشتبہ افراد کو قیمتی اشیاء اور ایک ٹی وی سمیت دیگر سامان اٹھا کر لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:ناران میں نکاح نامے کے بغیر داخلے پر پابندی، خبر جھوٹی نکلی