آسٹریلیا کا ورلڈ کپ سکواڈ حتمی اعلان، اہم سپینر ٹورنامنٹ سے باہر

Sep 28, 2023 | 22:33:PM
آسٹریلیا کا ورلڈ کپ سکواڈ حتمی اعلان، اہم سپینر ٹورنامنٹ سے باہر
کیپشن: آسٹریلوی کھلاڑی مارنس لبوشین اور آشٹن اگر
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کیلئے 15 رکنی حتمی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا لگ گیا، کینگروز ٹیم کے اہم سپنر ایشٹن اگر انجری کے باعث ورلڈکپ سکواڈ سے باہر ہوگئے، ان کی جگہ سٹار بلے باز مارنس لبو شین کو ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔ کینگروز نے ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی سکواڈ کا اعلان کر دیا تھا جس میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے کرکٹ آسٹریلیا نے سکواڈ کو حتمی شکل دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ؛ قومی ٹیم کی وارم اپ میچ کیلئے بھرپور ٹریننگ، ویڈیو بھی سامنے آگئی

بھارت میں ہونے والے آئی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں پیٹ کمنز آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان ہوں گے، دیگر کھلاڑیوں میں شان ایبٹ،ایلکس کیری، کیمرون گرین،جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ،جوش انگلس، مارنس لبو شین، مچل مارش، گلین میکسویل، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، مارکس اسٹوئنس، ڈیوڈ وارنر  اور ایڈم زیمپا شامل ہیں۔

واضح رہے کہ  کینگروز ٹیم کے اہم سپنر ایشٹن اگر جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔ خیال رہے کہ کینگروز کی ٹیم نیدرلینڈز کے خلاف پہلا وارم اپ میچ 30 ستمبر کو کھیلے گی۔