مری:نان مہنگا بیچنےوالےریسٹورنٹ نے مقدمہ درج ہونےکےبعدنان مزید مہنگا کردیا

Sep 28, 2023 | 21:32:PM
ایک پلیٹ داک ماش 1310 روپے؟ دو نان 330 روپے میں فروخت، مقدمہ درج
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حیدر علی) 150 روپیہ کا نان فروخت کرنے والا نجی ریسٹورنٹ نے نان مذید مہنگا کردیا۔

مری میں ایک پیلٹ دال ماش 1310 اور 2 نان 330 روپے میں فروخت ہونے لگے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے 150 روپیہ کا نان فروخت کرنے پر مقدمہ بھی درج کروایا تھا۔ مقدمے کے بعد اسی ریسٹورینٹ پر وہی نان 165 روپے میں ملنے لگا۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ روغنی نان، تل والا نان اور کلونجی والا نان، ان سب کی قیمیتیں مختلف ہیں، مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے اب پولیس چالان پیش کرے گی۔