حمزہ شہباز سے فلمسٹار ممتاز بیگم  کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Sep 28, 2023 | 20:45:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے فلمسٹار ممتاز بیگم نے ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں  ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان فلم انڈسٹری میں بڑا نام رکھنے والی اداکارہ ممتاز بیگم نے سابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے بیٹے اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات کی۔ ممتاز بیگم اور ذیشان راحیل باری  نے حمزہ شہباز کو گلدستہ پیش کیا۔ ملاقات میں سینئر اداکار طاہر انجم  اور سابق صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کورولش عثمان کے سیزن5 کا ٹیزر جاری، کب نشر ہو گا؟

ملاقات کے دوران حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ممتاز بیگم کو پاکستان میں ویلکم کہتے ہیں،  ممتاز بیگم کی پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے بڑی خدمات ہیں۔

دوسری جانب فلم سٹار ممتاز بیگم نے حمزہ شہباز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے مل کر بےحد خوشی ہوئی، کینیڈا گئی تھی تو لاہور کھنڈر تھا، آج جدید لاہور ہے، دعا ہے مسلم لیگ ن دوبارہ اقتدار میں آکر ملک کی خدمت کرے، شہباز شریف صاحب کی مداح ہوں، طاہر انجم کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ آپ سے ملاقات کرادی۔