صوابی، زمین کے تنازع پر فائرنگ سےدوبھائی جاںبحق ،خاتون سمیت 2 افراد زخمی

Sep 28, 2023 | 20:32:PM
صوابی، زمین کے تنازع پر فائرنگ سےدوبھائی جاںبحق ،خاتون سمیت 2 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صوابی میں تھانہ کالوخان کی حدود ترلاندی میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے دو بھائی موقع پر جانبحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے  مطابق صوابی میں تھانہ کالوخان کی حدود ترلاندی میں زمین کے تنازعہ پر  گولیاں چل گئی، فائرنگ کے نتیجے میں دو بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ خاتون سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

 ذرائع کے مطابق   جابحق اور زخمیوں کو کالو خان ہسپتال منتقل کردیا گیا,  جانبحق بھائیوں کی شناخت سلطان محمد اور خیال محمد کے ناموں سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں سجاد اور خاتون شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آندھی، گرج چمک کیساتھ بارش و برفباری،محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی

 پولیس کا کہنا ہےکہ   فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ہیں، ملزمان کو پکڑنے کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔