ہیری پوٹر کےمعروف اداکار انتقال کرگئے

Sep 28, 2023 | 19:11:PM
ہیری پوٹر کےمعروف اداکار انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہیری پوٹر میں ایلبس ڈمبل ڈور کا کردار ادا کرنے والے مائیکل گیمبون 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکل گیمبون کو دنیا بھر میں ہیری پوٹر سیریز میں پروفیسر ایلبس ڈمبلڈور کا کردار ادا کرنے کے لیے جانا جاتا ہےانہوں نے اس سیریز کی 8 میں سے 6 فلموں میں جادوئی سکول کے ہیڈ ماسٹر کا کردار ادا کیا تھا۔ہیری پوٹر سیریز کی اولین 2 فلموں میں یہ کردار رچرڈ ہیرس نے ادا کیا تھا جن کے انتقال کے بعد مائیکل گیمبون نے ان کی جگہ لی۔مائیکل گیمبون کی پیدائش آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں ہوئی تھی اور لندن کے رائل نیشنل تھیٹر سے انہوں نے اداکاری کا آغاز کیا۔

5 دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں  انہوں نے جو بھی کردار ادا کیا وہ یادگار رہا کیونکہ ان کی آواز نہایت گرجدار تھی، وہ اپنے کیرئیر کے دوران ٹی وی، فلم، تھیٹر اور ریڈیو میں سرگرم رہے اور 4 بافٹا ایوارڈز بھی جیتے۔فیملی  کی جانب سے جاری بیان میں اداکار کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ وہ نمونیا کے شکار ہوئے تھے،نمونیا سے متاثر ہونے کے بعد وہ ہسپتال میں زیرعلاج رہے، جہاں ان کا انتقال ہوا۔ بیان میں کہا گیا کہ ہم بہت افسوس کے ساتھ سر مائیکل گیمبون کے انتقال کا اعلان کر رہے ہیں۔

بیان کے مطابق ہسپتال میں مائیکل کے انتقال کے وقت ان کی اہلیہ این اور بیٹے فرگس ساتھ ہی تھے۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)

خیال رہے کہ ہیری پوٹر سیریز کے علاوہ انہیں ایک ٹی وی سیریز میں Jules Maigret نامی سراغرساں کا کردار ادا کرنے کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔اداکاری کے شعبے میں ان کی خدمات پر انہیں 1998 میں سر کے اعزاز سے نوازا گیا۔