سانحہ 9مئی کیس میں ضمانت خارج، خدیجہ شاہ نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

Sep 28, 2023 | 12:39:PM
سانحہ 9مئی کیس میں ضمانت خارج، خدیجہ شاہ نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف )سانحہ 9مئی کی ملزمہ خدیجہ شاہ نے انسداد دہشتگری عدالت سے ضمانت خارج ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

خدیجہ شاہ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست ضمانت میں سرکار اور تھانہ گلبرگ کے انسپکٹر عمران صادق کو فریق بنایا گیا  ہے ،واضح رہے کہ سانحہ 9 مئی  اور جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں پراسیکیوشن نے تمام مقدمات کے چالان  عدالت میں جمع کروا دیئے ہیں ۔

پراسیکیوشن نے سانحہ 9مئی کے مقدمات کے چالان مکمل ہونے کے بعد  انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں جمع کروا دیئے ہیں ، سانحہ 9 مئی میں چیئرمین پی ٹی آئی ، عمر سرفراز چیمہ ،ڈاکٹر یاسمین راشد ،خدیجہ شاہ ، صنم جاوید سمیت دیگر افراد ملزمان نامزد ہیں ،جناح ہاؤس ، عسکری ٹاور حملہ ،شادمان تھانہ جلانے اور شیر پاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ کرنے کے مقدمے کا چالان جمع کروایا گیا  ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر عدالتوں میں چھٹی کا اعلان