ویرات مجھے پیارا ہے وہ میرے داماد جیسا ہے، شارخ خا ن کا دلچسپ تبصرہ

Sep 28, 2023 | 12:26:PM
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے بھارت کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کو اپنا داماد کہا ہے۔وہ مجھے پیارہ ہے میں ان کی کامیابی اور خوشی کے لیے دُعا کرتا ہوں’
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے بھارت کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کو اپنا داماد کہا ہے۔وہ مجھے پیارہ ہے میں ان کی کامیابی اور خوشی کے لیے دُعا کرتا ہوں’۔

سوشل میڈیا سائٹ بالخصوص ایکس پر کافی متحرک اور اپنی نئی فلموں کی ریلیز پر مداحوں سے سوالات کے سیشن رکھنے والے شاہ رخ خان نے اب بھی سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں اُنہوں نے مداحوں کے دلچسپ سوالوں کے جواب دیے۔

ایک مداح نے شاہ رخ خان سے فرمائش کی کہ ‘سر! ویرات کوہلی کے بارے میں کچھ بولیں کیونکہ ہر روز ہم ان کے درمیان مداحوں کی جنگی پوسٹس دیکھ رہے ہیں۔

جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ ‘مجھے ویرات کوہلی سے بہت پیار ہے، وہ میرا اپنا ہےشاہ رخ خان نے مزید کہا کہ ‘بھائی! داماد جیسا ہے ہمارا’۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈکپ میں شامل افغان فاسٹ بولر کا ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

خیال رہے کہ ماضی میں شاہ رخ خان نے اسکرین پر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

واضح رہے کہ کوہلی کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کے کیرئیر کی پہلی فلم شاہ رخ خان کے ہمراہ 2008 میں ریلیز ہونے والی 'رب نے بنادی جوڑی' تھی، اس کے علاوہ دونوں نے ایک دوسرے کے ہمراہ کئی فلموں میں کام کیا۔ان کی فلموں میں جب ہیری میٹ سیجل، جب تک ہے جان، زیرو شامل ہیں۔