ٹی 20 میچ، وکٹ کیپرمحمد رضوان ان فٹ ہو گئے 

Sep 28, 2022 | 22:06:PM
قذافی سٹیڈیم، ٹی ٹوئنٹی، محمد رضوان، ان فٹ
کیپشن: محمد رضوان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہورکے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچویں میچ میں محمد رضوان ان فٹ ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پانچواں میچ قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، قومی ٹیم 19 ویں اوور میں 145 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، انگلینڈ کی بیٹنگ کے دوران وکٹ کیپر محمد رضوان ان فٹ ہوگئے ،کن کشن قانون کے تحت محمد رضوان کی جگہ اب محمد حارث وکٹ کیپنگ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال