سہیل آفریدی کو حکومت سے لڑانے کیلئے لایا گیا ہے:سائرہ افضل تارڑ
اگر ہم ملک دشمن ہیں تو ہماری پارٹی پر پابندی لگا دی جائے تاکہ قصہ ختم ہو ،ملک شفقت اعوان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ ن کی رہنما سائرہ افضل تارڑ کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف مزاحمت کی سیاست کرتی ہے اسی لئے وہ خیبر پختونخوا میں سہیل آفریدی کو لائے ہیں تاکہ انہیں وفاقی حکومت سے لڑایا جائے۔
24نیوز کے پروگرام گونج میں مسعود رضا کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ پاکستان اس وقت دہشت گردی کا شکار ہے اور تحریک انصاف کہتی ہے کہ ان سے بات کی جائے اگر سہیل آفریدی کی بات نہیں سنی جا رہی اور ان کی ملاقات نہیں ہو رہی تو یہ ہم بھی جانتے ہیں اور وہ بھی جانتے ہیں کہ کیوں نہیں کرائی جا رہی،ان کاکہناتھا کہ دہشتگرد وں سے کوئی بات نہیں کی جائے گی اور ملک دشمنوں کے ساتھ کھڑے ہونے والوں کی بھی بات نہیں سنی جائے گی۔سائرہ افضل تارڑ نے آزاد جموں و کشمیر کی حالیہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری نظام میں تحریک عدم اعتماد ایک قانونی اور آئینی طریقہ ہے، اگر کسی جماعت کے پاس نمبر پورے ہیں تو تحریک عدم اعتماد لانا ان کا حق ہے۔
پروگرام میں شریک پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک شفقت اعوان نے سائرہ افضل تارڑ کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم ملک دشمن ہیں تو ہماری پارٹی پر پابندی لگا دی جائے تاکہ قصہ ختم ہو ،ہمیں پتہ ہے کہ سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی اس معاملے پر جیل انتظامیہ مجبور ہے کہ وہ ملاقات کروا سکے۔تحریک انصاف 26 سال کی جدوجہد کر کے پہلے کے پی میں اور پھر پورے ملک میں اقتدار قائم کر چکی ہے ہمیں اناڑی ہونے کا طعنہ نا دیا جائے۔
پروگرام میں شریک پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا کہ تحریک انصاف سیاسی جدوجہد کی بات نا کرے سب جانتے ہیں کہ جب ان کی حکومت تھی تو واٹس ایپ پر احکامات آتے تھے ان کے لیڈر خود کہہ چکے ہیں کہ جب بھی کوئی بل پاس کرانا ہوتا تھا تو ممبرز کو فون کرانے پڑتے تھے ۔آزاد جموں و کشمیر کے معاملے پر بات کرتے ہوئے شہلا رضا کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے نمبرز پورے کر لیے ہیں ن لیگ اگر ہمیں ووٹ نہیں دینا چاہتی تو یہ ان کا حق ہے ۔