ن لیگ کے رہنماؤں نے وزیراعظم آزادکشمیر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک پر دستخط کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن) مسلم لیگ ن کے دو اہم رہنماؤں نے وزیراعظم آزادکشمیر چودھری انوار الحق کیخلاف پیپلزپارٹی کی عدم اعتماد کی تحریک پر دستخط کر دیئے۔
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی ایک اور اہم بیٹھک ہوئی ہے۔پیپلز پارٹی کے چودھری ریاض اور فیصل راٹھور کی مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر سے اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان بھی شریک تھے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کے دو اہم رہنماؤں سے عدم اعتماد کی تحریک پر دستخط کروا لیے، پیپلز پارٹی نمبر پورے ہونے کے باوجود اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک جمع نہ کروا سکی، مسلم لیگ ن کے شاہ غلام قادر اور راجہ فاروق حیدر نے عدم اعتماد کی تحریک پر دستخط کر لیے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی طرف سے مسلم لیگ کے رہنماؤں کو عدم اعتماد کی تحریک پر دستخط کرنے کی درخواست کی گئی تھی ۔