کینیا میں طیارہ گر کر تباہ، تمام مسافروں کی ہلاکت کا خدشہ

Oct 28, 2025 | 14:57:PM
کینیا میں طیارہ گر کر تباہ، تمام مسافروں کی ہلاکت کا خدشہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کینیا میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار 12 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

کینیا سول ایوی ایشن اتھارٹی (KCAA) کے مطابق طیارہ ساحلی سیاحتی مقام ڈیانی (Diani) سے روانہ ہوا تھا اور ماسا ئی مارا نیشنل پارک میں واقع نجی ایئر اسٹرپ کِچوا ٹیمبو (Kichwa Tembo) جا رہا تھا۔

طیارہ صبح 5 بج کر 30 منٹ (مقامی وقت) کے قریب حادثے کا شکار ہوا۔

اتھارٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے میں 12 افراد سوار تھے، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور سرکاری ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:انتخابات کی تاریخ کا اعلان،ووٹر لسٹیں کل سے آویزاں ہونگی

واضح رہے کہ گزشتہ اگست میں بھی نیروبی کے قریب امریف (Amref) نامی طبی تنظیم کا ایک ہلکا طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا، جس میں 6 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی بحریہ کا ایک ہیلی کاپٹر اور ایک لڑاکا طیارہ دو الگ الگ واقعات میں جنوبی بحیرہ چین میں گر کر تباہ ہو گئے تھے۔

بحریہ کے پیسیفک فلیٹ کے مطابق عملے کے تمام 5 ارکان کو بحفاظت بچا لیا گیا،دونوں حادثات کے درمیان صرف آدھے گھنٹے کا وقفہ تھا۔