سی سی پی اولاہور کو 3 دن میں رپورٹ کرنے کا حکم، ورنہ کارروائی ہوگی،وفاق کا لیٹر جاری

Oct 28, 2022 | 23:15:PM
وفاقی حکومت، سی سی پی او لاہور، غلام محمود ڈوگر، رپورٹ کرنے کا حکم،
کیپشن: سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)وفاقی حکومت نے سی سی پی اولاہور غلام محمود ڈوگر کو تین دن میں رپورٹ کرنے کا حکم دےدیا۔

سی سی پی اولاہور کو لیٹر جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ تبادلے کے احکامات پر عمل کرنے کیلئے تیسرا لیٹر جاری کیا گیا ہے۔لیٹر کے متن کے مطابق تبادلے کے احکامات پر 3 روز میں عمل نہ کیا تو انضباطی کارروائی ہوگی۔لیٹر میں کہا گیا کہ وزیراعظم کی منظوری سے تبادلے کے احکامات جاری کیے گئے، تبادلے کا جو لیٹر 20 ستمبر کو جاری کیاگیاتھا، اس پر عملدرآمدکریں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے تبادلے پر وفاق اور پنجاب میں ٹھن گئی تھی اور وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے غلام محمودڈوگرکو چارج چھوڑنے سے روک دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: طارق پاشا وزیراعظم کے معاونِ خصوصی مقرر