پاکستان اور بنگلہ دیش کی انڈر 19 ٹیموں کے مابین کرکٹ سیریز فیصل آباد سے ملتان منتقل

Oct 28, 2022 | 20:12:PM
 پاکستان اور بنگلہ دیش کی انڈر 19 ٹیموں کے مابین کرکٹ سیریز فیصل آباد سے ملتان منتقل
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان اور بنگلہ دیش کی انڈر 19 ٹیموں کے مابین کرکٹ سیریز فیصل آباد سے ملتان منتقل ہوگئی۔ کرکٹ سیریز تین ون ڈے، دو ٹی ٹوئینٹی اور ایک چار روزہ میچز پر مشتمل ہو گی ۔ پی سی بی نے ملتان انتظامیہ اور پولیس کو آگاہ کر دیا ہے۔ یکم نومبر کو دونوں کرکٹ ٹیمیں ملتان پہنچیں گی اور دو اور تین نومبر کو پریکٹس کریں گی۔ کرکٹ شیڈول کے مطابق 4 سے 7 نومبر تک چار روزہ میچ کھیلا جائے گا، 10 ، 12 اور 14 نومبر کو ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے اور  16 اور 18 نومبر کو ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔