سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کی گاڑی کو حادثہ

Oct 28, 2022 | 17:45:PM
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر، راجہ فاروق حیدر، گاڑی حادثے کا شکار،
کیپشن: راجہ فاروق حیدر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ فاروق حیدر خان کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔
راجہ فاروق حیدر کی گاڑی مری ایکسپرے وے پر مسیاڑی کے قریب پھسل کر نالی میں گری۔سابق پریس سیکرٹری راجہ محمد فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور دیگر افراد محفوظ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: سائفر آڈیو انکوائری میں پیش رفت، شاہ محمود قریشی کی ایف آئی اے طلبی