ہمارے پاس کرکٹ کا اصلی جذبہ ہے، وزیراعظم کا زمبابوین صدر کو جواب

Oct 28, 2022 | 10:12:AM
ہمارے پاس کرکٹ کا اصلی جذبہ ہے، وزیراعظم کا زمبابوین صدر کو جواب
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ ٹو کے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان کو شکست دینے کے بعد زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگا گوا نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو مبارک باد دی اور ساتھ ہی بظاہر پاکستان کو ایک پیغام بھی دیا کہ "اگلی بار اصلی مسٹر بین بھیجنا"۔

بعد ازاں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے زمبابوے کے صدر کو ٹوئٹ کے ذریعے جواب دیتے ہوئے کہا کہ "ہمارے پاس اصلی مسٹر بین نہیں لیکن ہمارے پاس کرکٹ کا اصلی جذبہ ہے اور ہم پاکستانیوں کو مضحکہ خیز عادت ہے کہ وہ اچھی واپسی کرتے ہیں"۔

شہباز شریف نے ساتھ ہی زمبابوے کے صدر کو پاکستان کے خلاف جیت پر مبار ک باد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی ٹیم اچھی کھیلی۔