ارشد شریف کو تھریٹ الرٹ کس نے دیا ؟ بڑی خبر آگئی

Oct 28, 2022 | 09:28:AM
ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ ارشد شریف کا تھریٹ الرٹ سی ٹی ڈی نے جاری کیا تھا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا اس میں کوئی کردار نہیں تھا
کیپشن: صحافی ارشد شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ ارشد شریف کا تھریٹ الرٹ سی ٹی ڈی نے جاری کیا تھا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا اس میں کوئی کردار نہیں تھا۔

ارشد شریف کے حوالے سے تھریٹ الرٹ کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کے مطابق انہیں اور ان کے خاندان کو دھمکیاں مل رہی تھیں، اگر تھریٹ الرٹ غلط ہوتا تو ارشد شریف کینیا میں قتل نہ ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت رابطہ کرنے پر اہم سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ سینئر صحافیوں کو بھی پروٹول دیتی ہے، اسی طرح ارشد شریف کو پروٹوکول دیا گیا۔