اینٹی الرجی ویکسین کی فراہمی 3 دسمبر سے شروع ہو جائے گی، قومی ادارہ صحت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک ) قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اینٹی الرجی ویکسین کی فراہمی آئندہ ماہ 3 دسمبر سے شروع ہو جائے گی۔ ویکسین بُحران پر آئندہ ایک ہفتے میں قابو پا لیا جائے گا۔
ذرائع این آئی ایچ کے مطابق اینٹی الرجی ویکسین کی فراہمی آئندہ ماہ 3 دسمبر سے شروع ہو جائے گی، فینول کی عدم دستیابی کی وجہ سے ویکسین تیاری میں تعطل آیا، ویکسین تیاری کے دوران مختلف مراحل سے گزرتی ہے،ویکسین 10 سے 15 دن تجرباتی عمل سے گزرتی ہے، مریضوں کو کسی بھی ری ایکشن سے بچانے کیلئے پراسیس مکمل کیا جاتا ہے۔ گزشتہ ہفتے فینول دستیاب ہو چکا ہے، ٹیسٹ کے مراحل میں ہیں۔
قومی ادارہ صحت کی جانب سے شہریوں کو اینٹی الرجی ویکسین کیلئے ایک ہفتے بعد آنے کی ہدایت کی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت نے تین پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا