فیفا ورلڈ کپ: کیمرون اور سربیا کا دلچسپ مقابلہ، میچ تین تین گول سے برابر

Nov 28, 2022 | 19:46:PM
فیفا ورلڈ کپ: کیمرون اور سربیا کا دلچسپ مقابلہ، میچ تین تین گول سے برابر
کیپشن: فیفا ورلڈ کپ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)فٹبال ورلڈ کپ میں  کیمرون اور سربیا کا میچ سنسنی خیز ثابت ہوا اور دلچسپ مقابلے کے بعد تین تین گول سے برابر ہوگیا۔

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے گروپ جی کے میچ میں کیمرون نے تین ایک کے خسارے میں جانے کےبعد چار منٹ کے دوران دو گول سکور کرکے کھیل برابر کردیا جو میچ کے آخر تک برابر رہا۔گروپ جی میں کیمرون اور سربیا دو دو میچز کھیلنے کے بعد ایک ایک پوائنٹ کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔گروپ جی میں برازیل اور سوئٹزرلینڈ تین تین پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔

و اضح رہے گزشتہ روز فٹبال ورلڈ کپ میں جرمنی اور اسپین کا میچ بھی دلچسپ مقابلے کے بعد ایک ایک گول سے برابر ہوگیا تھا۔