عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ

Nov 28, 2022 | 17:52:PM
عالمی مارکیٹ، خام تیل، گیس کی قیمتوں، مسلسل گراوٹ، رحجان، پٹرول ڈیزل سستا، امکان،
کیپشن: پٹرولیم مصنوعات(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کا رجحان جاری ہے جبکہ پاکستان میں یکم دسمبرسے پٹرول ڈیزل سستا ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 2.18 فیصد کمی کے بعد خام تیل کی قیمت 76.28 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے جبکہ برنٹ آئل مارکیٹ میں بھی تیل کی قیمت 2.13 فیصد کم ہوئی جس کے بعد برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل 83.63 ڈالر فی بیرل فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب قدرتی گیس کی قیمتیں میں بھی مسلسل کمی کا رحجان جاری ہے، عالمی مارکیٹ میں گیس نرخ میں 4.04 فیصد تک کمی رہی ہے جس کی وجہ سے قدرتی گیس کی قیمت 7.02 فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یواے ای جانے کے خواہشمند افراد پرپابندی لگ گئی