یواے ای جانے کے خواہشمند افراد پرپابندی لگ گئی

Nov 27, 2022 | 22:53:PM
پاسپورٹ,پابندیاں, ائیرلائینز ,امیگریشن حکام, مسافر
کیپشن: یواے ای(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)متحدہ عرب امارات نے غیرملکیوں کیلئے پاسپورٹ میں خاندانی نام شامل کرنے کی شرط کو لازمی قرار دے دیا،پاسپورٹ پر مکمل اور درست نام دیکھنے کے بعد ہی مسافروں کو ٹکٹ جاری  کئے جائیں،حکام نے ائیرلائینز انتظامیہ کو ہدایت جاری کردی۔

متحدہ عرب امارات کے امیگریشن حکام کی جانب سے مسافروں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے، جس میں کہاگیا ہے کہ پاسپورٹ میں سنگل نام والے مسافروں کی امیگریشن نہیں کی جائے گی، ٹریول ایڈوائزری میں واضح کیا گیا ہے کہ 21 نومبر سے متحدہ عرب آنے والے مسافروں کو پاسپورٹ میں اپنے نام کے ساتھ خاندانی نام (سرنیم) لکھوانا لازمی ہوگا بصورت دیگر انہیں داخلے کی اجازت نہیں ملے گی۔