سونم کپور نےبپاشا باسو کی بیٹی کیلئے کیا خاص تحفہ بھیجا؟اداکارہ نے بتا دیا

Nov 28, 2022 | 16:19:PM
فائل فوٹو
کیپشن: سونم کپور نےبپاشا باسو کی بیٹی کیلئے کیا خاص تحفہ بھیجا؟اداکارہ نے بتا دیا
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا نے اداکارہ بپاشا باسو کے گھر ان کی بیٹی دیوی کے لیے خوبصورت تحائف بھیجے ہیں جن کے بارے میں اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا اکائونٹ پر اسٹوری پوسٹ کر کے اپنے مداحوں کو بتایا۔

 بھارتی سوشل ویب سائٹ کے مطابق بپاشا باسو نے اپنی انسٹا اسٹوری پر بیٹی دیوی کے لیے آنند آہوجا اور سونم کپور کی جانب سے موصول ہونے والے تحائف کی ویڈیو شیئر کی ہیں۔اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’سونم کپور، آنند آہوجا اور ویو کا بہت شکریہ، دیوی کو یہ سارے تحائف بہت پسند آئے‘۔

View this post on Instagram

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں بپاشا اور کرن کی بیٹی دیوی کے لیےکھلونوں سے بھری ہوئی دوٹوکریاں نظر آرہی ہیں، جنہیں گلابی اور سفید رنگ کے غباروں اور میچنگ ربن سے سجایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بپاشا اور ان کے شوہر کرن سنگھ گرور کی پہلی ملاقات 2015ء کی کی فلم آلون کے سیٹ پر ہوئی .

View this post on Instagram

A post shared by Bipasha Basu (@bipashabasu)

جس کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔اس مشہور جوڑی کے گھر رواں سال 12 نومبر کو بیٹی دیوی کی ولادت ہوئی جوکہ ان دونوں کی پہلی اولاد ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Bipasha Basu (@bipashabasu)

View this post on Instagram

A post shared by Bipasha Basu (@bipashabasu)

واضح رہے کہ سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی مئی 2018ء میں ہوئی تھی،  اس بالی ووڈ جوڑے کے ہاں 4 سال بعد پہلی اولاد کی پیدائش ہوئی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by HT City (@htcity)

سونم کپور اداکار انیل کپور اور سنیتا کپور کی سب سے بڑی بیٹی ہیں۔