بیلجیئم کیخلاف شاندار فتح، مراکشی کھلاڑی گراؤنڈ میں سجدہ ریز

Nov 28, 2022 | 11:47:AM
بیلجیئم کیخلاف شاندار فتح، مراکشی کھلاڑی گراؤنڈ میں سجدہ ریز
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں گروپ ایف کے میچ میں مراکش نے بیلجیئم کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں ایک اور اپ سیٹ کردیا۔

فیفا کی عالمی رینکنگ میں 22 ویں نمبر پر موجود مراکش نے عالمی نمبر 2 بیلجیئم کو ورلڈ کپ میں 2 صفر سے شکست دی۔

 بیلجیئم کے خلاف تاریخی فتح کے بعد مراکش ٹیم کے کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں ہی سجدے میں گر کر خدا کا شکر ادا کیا۔

سوشل میڈیا پر بھی مراکشی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کے فتح کے بعد سجدے کرنے کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کروشیا نے کینیڈا کو ورلڈ کپ سے باہر کردیا