کورونا کی نئی قسم۔۔۔قومی کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ کا اہم فیصلہ

Nov 28, 2021 | 22:22:PM
بائولنگ کوچ، کورونا کی نئی قسم، ہنگامی ، وطن واپس ، فیصلہ
کیپشن: ورنن فلینڈر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ ورنن فلینڈر نے کورونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد ہنگامی طور پر اپنے وطن واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق ورنن فلینڈر کل بنگلہ دیش سے جنوبی افریقہ روانہ ہونگے،اس سے قبل انہوں نے ٹیسٹ سیریز کے بعد اپنے ملک واپس جانا تھا۔تاہم اب جنوبی افریقہ پر لگنے والی سفری پابندیوں کے باعث انہوں نے ایمرجنسی بنیادوں پر ملک واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حاملہ خاتون رکن پارلیمنٹ ڈلیوری کیلئے خود موٹرسائیکل چلاکر ہسپتال پہنچ گئیں