ایک اور سینئراداکارہ پی ٹی وی پر برہم، 1400 روپےمعاوضے کا چیک سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

Nov 28, 2020 | 22:38:PM
ایک اور سینئراداکارہ پی ٹی وی پر برہم، 1400 روپےمعاوضے کا چیک سوشل میڈیا پر شیئرکردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سینئر اداکارہ سیمی راحیل پی ٹی وی پر برہم ہوگئیں، پی ٹی وی نے سیمی راحیل کو 14سو روپے کا چیک تھمادیا، اداکارہ نے چیک کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
 تفصیلات کے مطابق راشد محمودکے بعد ایک اورسینئراداکارہ سیمی راحیل پی ٹی وی پر بر ہم ہو گئیں،قومی ٹی وی نے سیمی راحیل کو یوم آزادی کے پروگرام میں شرکت کا1400 روپے کا چیک بھیج دیا،سینئراداکارہ نے سوشل میڈیاپر پی ٹی وی کی جانب سے ملنے والے چیک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اتنا کم معاوضہ ملنے پر اپنی بے عزتی محسوس ہوئی، پی ٹی وی 4 دہائیاں گزرجانے کے باوجود سبق سیکھ نہیں پایا۔
یاد رہے کہ سیمی راحیل کا شمار پاکستان کے سینئر ترین اداکاروں میں ہوتا ہے اور وہ اپنی منفرد شخصیت اور اداکاری کی وجہ سے بہت مقبول ہیں، انہوں نے رواں برس اگست میں یوم آزادی کے ایک پروگرام میں شرکت کی تھی جس کا معاوضہ 1400 روپے بھیجا گیاہے۔