نیا امتحان ---کل میڈیکل انٹری ٹیسٹ دینے والے پہلے یہ پڑھیں

Nov 28, 2020 | 18:58:PM
 نیا امتحان ---کل میڈیکل انٹری ٹیسٹ دینے والے پہلے یہ پڑھیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)میڈیکل انٹری ٹیسٹ دینے والے لاکھوں امیدواروں کیلئے اچانک نیا امتحان، کل ہونیوالے انٹری ٹیسٹ کیلئے کورونا فری رپورٹ لازمی قرار دیدی گئی ، پوزیٹو رپورٹس کے حامل امیدواروں کیلئے13 دسمبر کو ٹیسٹ ہوگا۔ 
 پاکستان میڈیکل کمیشن کے تحت این ٹی ایس کی جانب سے لئے جانے والے ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں کو کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ این ٹی ایس کی ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 
 کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی ہونے پر امیدواروں کو ٹیسٹ میں بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ جن طلباکے پاس کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ نہیں ہوگی ان کا ٹیسٹ نہیں لیا جائے گا۔ پاکستان میڈیکل کمیشن کے مطابق پندرہ نومبر سے 29 نومبر کے درمیان جن امیدواروں کی کورونا رپورٹ مثبت ہوگی وہ ٹیسٹ میں شریک نہیں ہوں گے۔ کورونا ٹیسٹ کی شرط عائد ہونے سے لاکھوں امیدواروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ دوسری جانب این ٹی ایس کی ویب سائیٹ ڈاو¿ن ہونے سے امیدواروں کو اپنی کورونا رپورٹ ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔