ریلوے  نےکنٹریکٹ ملازمین کوخوشخبری سنادی

Nov 28, 2020 | 14:45:PM
ریلوے  نےکنٹریکٹ ملازمین کوخوشخبری سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ریلوے میں کنٹریکٹ پر بھرتی ملازمین کو مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ پہلے مرحلے میں گریڈ 11 سے 15 کے ملازمین کو مستقل کیا جائے گا

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کی جانب سے  جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فروری 2015 تک بھرتی ہونے والے ملازم مستقل کئے جائیں گے۔ ریلوے نے پی ایم پیکج ملازمین کے کوائف 10 دسمبر تک حکام کو بھیجنے کا حکم دیا ہے۔پی ایم پیکج کے تحت دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کو بھرتی کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ پی ایم پیکج کے تحت گریڈ 1سے 10 تک کنٹریکٹ ملازمین کو بھی مستقل کیا جائے۔