ڈاکو ؤں کی  کیفے میں  واردات ، 20موبائلز اور نقدی چھین لی

Nov 28, 2020 | 11:09:AM
ڈاکو ؤں کی  کیفے میں  واردات ، 20موبائلز اور نقدی چھین لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24نیوز : لاہور شہر کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع معروف کیفے میں اسلحے سے لیس دو ڈاکوؤں نے فیملیوں سے موبائل فونز اور  نقدی چھین لی۔

تفصیلا ت کے مطابق جوہر ٹاؤن میں  دو ڈاکو اسلحہ تھامے ایک مشہور کیفے میں داخل ہوئے اور انہوں نے وہاں موجود فیملیز کو لوٹنا شروع کر دیا۔  اس واردت کے بعد تھانہ ستوکتلہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ کیفے کے مالک محمد حسن کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق شلوار قمیض پہنے دو نوجوان کیفے میں آئے اور جائزہ لینے کے بعد  دونوں ڈاکوؤں نے اسلحہ نکالا اور کیفے میں موجود فیملیز کو لوٹنا شروع کر دیا۔دونوں ڈاکو کیفے میں موجود فیمیلز سے 8لاکھ سے زائد مالیت کے 20 موبائل فونز اور ایک لاکھ کے قریب نقدی لے اڑے جبکہ دونوں اسلحہ بردار ڈاکو موٹرسائیکل نمبر 7102 پر واردات کر کے فرار ہوئے۔

متاثرین نے سوشل میڈیا پر سی سی پی او لاہور عمر شیخ اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا ہے۔