وزیر خارجہ اسحاق ڈار ہانگ کانگ کا دو روزہ دورہ کرینگے

May 28, 2025 | 18:24:PM
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ہانگ کانگ کا دو روزہ دورہ کرینگے
کیپشن: وزیر خارجہ اسحاق ڈار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین کے انتظامی علاقے ہانگ کانگ کا 29 اور 30 مئی کو دو روزہ دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی کے قیام کے کنونشن میں شرکت کریں گے۔

اسحاق ڈار بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی کنونشن کی تقریب سے خطاب کریں گے، وزیر خارجہ تقریب کے سائیڈ لائنز پر دو طرفہ ملاقاتیں بھی کرینگے۔
 یہ بھی پڑھیں:موریطانیہ کے طیارہ حادثے میں 200 حاجیوں کی شہادت کی خبر , حقیقت سامنے آ گئی