افغان طالبان نے فتنتہ الخوارج کو انتباہ جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)افغان طالبان کے کمانڈر سعیداللہ سعید نے فتنتہ الخوارج کو انتباہ جاری کر دیا۔
پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکمانڈر سعیداللہ سعید نے فتنتہ الخوارج کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ امیر کے حکم کے خلاف کسی بھی ملک خصوصاً پاکستان میں لڑنا جائز نہیں،مختلف گروہوں میں شامل ہو کر بیرون ملک جہاد کرنے والے حقیقی مجاہد نہیں۔
کمانڈر سعیداللہ سعید نے کہا کہ ایک جگہ سے دوسری جگہ حملے کرنے والے افراد کو مجاہد کہنا غلط ہے، جہاد کا اعلان یا اجازت دینا صرف ریاستی امیر کا اختیار ہے، کسی گروہ یا فرد کا نہیں،اگر ریاستی قیادت پاکستان نہ جانے کا حکم دے چکی ہے تو اس کے باوجود جانا دینی نافرمانی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنی انا یا گروہ کی وابستگی کی بنیاد پر کیا گیا جہاد شریعت کے مطابق فساد تصور کیا جائے گا، جہاد کے نام پرحملے کرنے والے گروہ شریعت اور افغان امارت دونوں کے نافرمان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی میڈیا 15 سالہ پاکستانی پلیئر کیخلاف بھی پروپیگنڈا کر نے سےباز نہ آیا
دفاعی ماہرین کاکہناہے کہ یہ بیان پاکستان کی داخلی سلامتی، بیانیے اور عالمی سطح پر سفارتی مؤقف کو مضبوط کرتا ہے،بھارتی پروکسیز اور بھارتی ایماء پر فتنتہ الخوارج کا نام نہاد جہاد دراصل شریعت، ریاست اور امن کے خلاف دہشت گردی ہے۔