پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

May 28, 2025 | 11:12:AM
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ملک میں یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوسکتی ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں یکم جون 2025 سے پیٹرول کی قیمت کم ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب،خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشیں،مظفر آباد میں کلاؤڈ برسٹ، 6 افراد جاں بحق

وفاقی حکومت صارفین کو انتہائی ضروری ریلیف فراہم کرنے کے لیے متوقع اقدام کے تحت یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی ریکارڈ ، فی بوری کتنے کی ہو گئی

دوسری جانب حکومت کی جانب سے پٹرولیم لیوی وصولیوں کی صورت میں عوام کو مہنگائی کا بڑا جھٹکا لگائے جانے کا بھی امکان ہے کیونکہ حکومت نے پٹرولیم لیوی کی مد میں ریکارڈ اضافی وصولیوں کا منصوبہ آئی ایم ایف کے سامنے رکھ دیا ہے۔ 

 ذرائع کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران پٹرولیم لیوی سے 1 ہزار 311 ارب روپے کی وصولی کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جو موجودہ مالی سال کے ہدف یعنی 1 ہزار 117 ارب روپے سے 194 ارب روپے زائد ہے۔