پاک انگلینڈ تیسرا ٹی ٹوئنٹی، میچ بارش کے باعث منسوخ

May 28, 2024 | 23:17:PM
پاک انگلینڈ تیسرا ٹی ٹوئنٹی، میچ بارش کے باعث منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افضل بلال) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی بارش کے باعث منسوخ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق برطان شہر کارڈف میں ہونے والے پاکستان اور انگلینڈ کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی بارش کی نظر ہو گیا، سیریز کا چھوتھا آخری میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا، بارش کے باعث میچ کا ٹاس تک نہیں ہو سکا، انگلینڈ کو چار میچوں کی سریز میں 0-1 سے برتری حاصل ہے۔

قبل ازیں سٹیڈیم انتظامیہ نے  کہا تھا کہ گراؤنڈ کا ڈرین سسٹم فعال ہے باخوبی کام کر رہے، اگر بارش رک جاتی ہے تو کھیل شروع ہونے امکانات ہیں اور بارش جاری رہی تو میچ کا انعقاد خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ میٹ آفس نے آج کارڈف میں بارش کی پیشگوئی کی تھی جس کے مطابق میچ کے دوران 50 سے 70 فیصد تک بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا، اس سے قبل 22 مئی کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ بھی بارش سے متاثر ہوچکا ہے اور دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دی تھی۔