ڈکیتی مزاحمت پر امریکی اداکار جونی ویکٹر قتل

May 28, 2024 | 22:26:PM
ڈکیتی مزاحمت پر امریکی اداکار جونی ویکٹر قتل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) امریکی اداکار جونی ویکٹر کو ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

امریکی ریاست لاس اینجلس میں ڈکیتوں کی جانب سے اداکار کی گاڑی سے کچھ حصہ چوری کرنے کی کوشش کی گئی اس دوران 3 افراد نے جونی ویکٹر پر فائرنگ کردی، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کی وجہ سے اداکار شدید زخمی ہوگئے تاہم بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکارہ کا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا

امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکار کی والدہ نے کہا کہ ویکٹر پارکنگ میں کھڑی اپنی گاڑی کے پاس واپس جارہا تھا کہ انہوں نے دیکھا کہ کچھ نامعلوم افراد ان کی گاڑی سے کچھ نکالنے کی کوشش کررہے ہیں، جب ویکٹر نے ان افراد سے پوچھا کہ تم یہ کیا کررہے ہو اور انہیں روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق اب تک کسی بھی گرفتاری کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں، پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔